عمر بھر ایک محبت کی کمی رہتی ہے
عمر بھر ایک محبت کی کمی رہتی ہے
اشک بہہ جائیں تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے
دھوپ نکلے تو پگھلتے نہیں دل کے موسم
ایک دو روز تو یہ برف جمی رہتی ہے
میں کبھی عشق میں پسپا نہیں ہونے والا
جنگ ہاروں بھی تو ثابت قدمی رہتی ہے
اس طرح اس کی محبت کا ہے بادل مجھ پر
کہکشاں جیسے فضاؤں میں تھمی رہتی ہے
مائیں تو سب کی زمانے سے گزر جاتی ہیں
دست شفقت کی بہر حال کمی رہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.