عمر رفتہ کی کہانی کیا ہے
عمر رفتہ کی کہانی کیا ہے
ایک تہمت ہے جوانی کیا ہے
میرے اشکوں کی روانی دیکھی
تیرے خنجر کی روانی کیا ہے
تیرے محبوب تبسم کا جواب
میری آشفتہ بیانی کیا ہے
رات روتے ہوئے گزرے گی ضرور
ورنہ یہ دل پہ گرانی کیا ہے
دشمن زیست پہ جاں دیتا ہوں
اور جینے کی نشانی کیا ہے
ہاتھ میں تیغ ہے بل چتون پر
آج یہ آپ نے ٹھانی کیا ہے
عہد پیری میں رلاتی ہے لہو
ہائے کمبخت جوانی کیا ہے
ایک موہوم سا طوفان خودی
کچھ نہیں جوش جوانی کیا ہے
- کتاب : Ghazaliyat-e-ahsaan Danish (Pg. 287)
- Author : Shabnam Parveen
- مطبع : Asghar Publishers (2006)
- اشاعت : 2006
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.