ان دنوں ہم نے خیالوں پہ تصرف کیا تھا
ان دنوں ہم نے خیالوں پہ تصرف کیا تھا
شاعری ترک نہیں کی تھی توقف کیا تھا
جانے کیا تھا وہ تعلق کہ جدا ہوتے ہوئے
ہم بھی پچھتائے تھے اس نے بھی تأسف کیا تھا
کیسی حسرت سے ہمیں دیکھ رہا تھا وہ غم
پیش جب ہم نے اسے دل کا تعارف کیا تھا
رات یادوں نے کئی پہر مسافت کے بغیر
منزل چشم سجانے کا تکلف کیا تھا
عشق اک عمر سلیقے سے چھپایا تھا نفیسؔ
یعنی اک عمر تلک کار تصوف کیا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.