ان دنوں کا ذکر ہے جب اس کو دیکھا بھی نہ تھا
ان دنوں کا ذکر ہے جب اس کو دیکھا بھی نہ تھا
ذہن میں واضح کوئی حرف تمنا بھی نہ تھا
اب مگر وہ دل کے قریے قریے میں آباد ہے
ہاں گزشتہ وقت میں کچھ اتنا پیارا بھی نہ تھا
اور آنکھیں اک عجب سے نور سے سیراب تھیں
اس کا چہرہ ہاتھوں میں تھا چاند نکلا بھی نہ تھا
اس قدر سرشار تھے ہم پیار کے احساس میں
طے ہوئی کب وصل منزل دھیان آیا بھی نہ تھا
آج سوچوں تو کوئی اک خواب سا لگتی ہے وہ
اس سے ملنا باتیں کرنا خواب ایسا بھی نہ تھا
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 38)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.