ان کا جانا تو اک بہانا تھا
ان کا جانا تو اک بہانا تھا
موت کو یوں بھی جلد آنا تھا
بے خودی میں اسے بتا بیٹھے
راز جو خود سے بھی چھپانا تھا
کیوں نہ آتے خوشی خوشی طائر
دام میں مفت آب و دانہ تھا
دل تجھے کیوں سکوں نہیں پڑتا
کیا ابھی اور کچھ لٹانا تھا
سخت اک مرحلہ تھی یاد تری
اور اس پر تجھے بھلانا تھا
تلخ ہر بات سچ نہیں ہوتی
ان کا مقصد تو دل دکھانا تھا
اور بھی خواہشیں تھیں دنیا میں
دل کہیں اور لگ ہی جانا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.