ان کے دل پر غم پنہاں کا اثر کیا ہوگا
ان کے دل پر غم پنہاں کا اثر کیا ہوگا
جو ادھر حال ہوا ہے وہ ادھر کیا ہوگا
سب کے سب جلوۂ آغاز سحر میں گم ہیں
کس کو معلوم ہے انجام سحر کیا ہوگا
ذرہ ذرہ پہ ہو جب خوف خزاں کا پہرہ
پھول پر فصل بہاراں کا اثر کیا ہوگا
راہ دشوار بھی ہو جائے یکایک آساں
وہ اگر ساتھ ہوں احساس سفر کیا ہوگا
تیرے انداز نظر ہی پہ ہیں نظریں سب کی
دیکھنا ہے ترا انداز نظر کیا ہوگا
جادۂ غم کے خم و پیچ سے ڈرنے والو
تم سے دنیا کا کوئی معرکہ سر کیا ہوگا
عیب کو وہ جو ہنر کہتے ہیں کہنے دے ضمیرؔ
عیب ہر حال میں ہے عیب ہنر کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.