ان کے حسن و جمال کی صورت
ان کے حسن و جمال کی صورت
جیسے دل کش خیال کی صورت
زندگی یوں بھی اک معمہ ہے
زلف عنبر کے جال کی صورت
ایک میں ہوں اور ایک جان مری
باقی سب کچھ وبال کی صورت
جو بھی دشمن ہیں پال رکھے ہیں
سبھی اہل و عیال کی صورت
اک کہانی تھی جو کہ ختم ہوئی
وحشت ماہ و سال کی صورت
شہر خانہ خراب میں برہمؔ
جی رہے ہیں کمال کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.