ان کے حسن و شباب کا عالم
ان کے حسن و شباب کا عالم
لالہ ماہ و گلاب کا عالم
ہے بڑے انتخاب کا عالم
خوب تر آنجناب کا عالم
طرفہ عالم وہ مصحف رخ کا
جیسے حق کی کتاب کا عالم
جلوۂ بزم عالم امکاں
در حقیقت یہ خواب کا عالم
نگہ مست یار کیا کہیے
جیسے جام شراب کا عالم
تم کو پانی جو آ رہا ہے نظر
اصل میں اک سراب کا عالم
ان کا عالم ہے یوں پئے عاشق
جیسے عزت مآب کا عالم
کس قدر ہے دل و نظر افروز
آپ کے انتساب کا عالم
ان کا روئے حسین اے انعامؔ
جلوۂ ماہتاب کا عالم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.