ان کے جور و جفا ان کے ظلم و ستم سارے عالم میں معروف و مشہور ہیں
ان کے جور و جفا ان کے ظلم و ستم سارے عالم میں معروف و مشہور ہیں
محمد شمس الدین عاجز
MORE BYمحمد شمس الدین عاجز
ان کے جور و جفا ان کے ظلم و ستم سارے عالم میں معروف و مشہور ہیں
کیا کریں دل مگر مانتا ہی نہیں دل کے ہاتھوں بڑے ہم تو مجبور ہیں
واہ واہ شیخ جی آپ بھی خوب ہیں اتنے تڑکے چلے آ گئے ہیں یہاں
رات پی لی تھی ہم نے بہت تیز تر کیا ملیں کیا کہیں اب تو معذور ہیں
کیا وہ آئے بھی تھے کیا چلے بھی گئے کیا سبب ہے کہ ہلتی ہے زنجیر بھی
ہو گئی ہے سحر پر نہیں ہے خبر کب چڑھا تھا نشہ کب سے مخمور ہیں
بولا جا کے کوئی وہ جو ہیں بے خطا جن کو کہتے ہیں سب عاجزؔ بے وفا
ہیں وہی زیب سنگ در آستاں جم کے بیٹھے ہیں اور شاد و مسرور ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.