ان کی آنکھوں میں جو نمی سی ہے
ان کی آنکھوں میں جو نمی سی ہے
بات دل پر کوئی لگی سی ہے
یوں مرے گھر میں کیا نہیں موجود
ایک تیری ہی بس کمی سی ہے
ذہن میں ہے کسی کے حسن کا عکس
دل کے اطراف روشنی سی ہے
ہر نفس ہے کسی کے نام کا درد
زندگی جیسے بندگی سی ہے
حسن کا بانکپن ارے توبہ
جیسے تلوار اک کھنچی سی ہے
قرب ان کا شررؔ پیام سکوں
دل میں اک آگ بھی لگی سی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.