ان کی بزم ناز کا سمجھے نہیں دستور ہم
ان کی بزم ناز کا سمجھے نہیں دستور ہم
اس لئے ضبط محبت پر رہے مجبور ہم
حیف اس دیوانگی پر جس سے رسوا حسن ہو
ہائے وہ محبوب جس سے ہو گئے مشہور ہم
آنکھ کو ذوق تجلی دل کو عرفان کمال
آپ کی کس کس عنایت کے ہوئے مشکور ہم
کچھ بدل اے حسن یہ طرز تغافل کچھ بدل
ورنہ پھر جاری کریں گے مسلک منصور ہم
ان کے جلوے سے ہو تابندہ نگاہ شوق اگر
ذرے ذرے کو بنا ڈالیں گے رشک طور ہم
مطمئن دل یاد سے آنکھیں تصور سے نہال
اب نہیں ہوں گے ہلاک قسمت مہجور ہم
جوہرؔ اس ماحول میں اردو کی خدمت فرض ہے
یوں نہیں عرفان فن میں ذرہ بھر معذور ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.