ان کی ہر بات ہے عجیب بہت
ان کی ہر بات ہے عجیب بہت
پر حقیقت سے ہے قریب بہت
کوئی عیسیٰ نظر نہیں آتا
رہ روان رہ صلیب بہت
آخری خطبہ آخری ہی رہا
یوں تو آیا کیے خطیب بہت
آہ اس سیم و زر کی دنیا میں
آج بھی لوگ ہیں غریب بہت
جب بھی تنہائیاں نصیب ہوئیں
آ گئے تم مرے قریب بہت
انتہائی خلوص رکھتے ہیں
جو کہ اندر سے ہیں رقیب بہت
دل گرفتہ ہیں آپ کیوں حسرتؔ
آپ جیسے ہیں کم نصیب بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.