ان کی نظر سے آج جو ٹکرا گئی نظر
ان کی نظر سے آج جو ٹکرا گئی نظر
میرا مقام کیا ہے یہ بتلا گئی نظر
تعمیر تاج میں ہے کسی کی وفا کا حسن
روزن سے دیکھتے ہوئے پتھرا گئی نظر
مرجھا گیا ہے پھول سا چہرا یہ کس لئے
کچھ تو بتاؤ کس کی تمہیں کھا گئی نظر
یہ تو نہیں ضروری زباں سے وہ کچھ کہیں
سب کچھ نظر نظر ہی میں بتلا گئی نظر
ان کو بھلائے یوں تو زمانہ گزر گیا
دیکھا جو ان کو آج تو للچا گئی نظر
ماضی کو فوقؔ ربط ہے کتنا نظر کے ساتھ
دیکھا کسی نے مجھ کو تو شرما گئی نظر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.