ان کی نظروں کا وہ پیوست رگ جاں ہونا
ان کی نظروں کا وہ پیوست رگ جاں ہونا
دل جگر دونوں کا شرمندۂ احساں ہونا
خانہ بربادی نے کیا کیا نہ دکھائے تیور
آ گیا کام مرے دل کا بیاباں ہونا
ہوں گے اپنے بھی پرائے بھی مری لاش کے ساتھ
کچھ کہے کوئی مگر تم نہ پشیماں ہونا
حامدؔ ہم بھی تھے کبھی بزم ہنر مندوں میں
یاد آتا ہے مجھے میرا غزل خواں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.