ان کی صورت نظر نہیں آتی
ان کی صورت نظر نہیں آتی
نیند اے چشم تر نہیں آتی
کم ہوا جا رہا ہے ذوق جنوں
فصل گل کی خبر نہیں آتی
نظر آتا ہے رنگ اشکوں میں
چوٹ دل کی نظر نہیں آتی
کیا خفا ہو گئی تجلیٔ دوست
اب کبھی طور پر نہیں آتی
ایسی قسمت کہاں کہ جام آتا
بوئے مے بھی ادھر نہیں آتی
جس میں رہتا تھا انتظار ان کا
اب وہ شام و سحر نہیں آتی
کیوں پھر اترا رہی ہے باد بہار
اس گلی سے اگر نہیں آتی
وہ ہنسی پھر رہی ہے آنکھوں میں
آنکھ کیوں اپنی بھر نہیں آتی
ہائے کس کام کی ہے تو اے موت
کام جب وقت پر نہیں آتی
اپنے قابو میں یہ طبیعت بھی
اب تو دودو پہر نہیں آتی
خط کا آتا جواب کیا مضطرؔ
خبر نامہ بر نہیں آتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.