ان کو اپنی خبر نہیں ہوتی
ان کو اپنی خبر نہیں ہوتی
کاش ہوتی مگر نہیں ہوتی
صبح عشرت تو کٹ گئی لیکن
شام غم مختصر نہیں ہوتی
آپ مجھ سے نہ روٹھتے تو مری
دنیا زیر و زبر نہیں ہوتی
یوں ہی جو سب کے ہاتھ آ جائے
عنقا بے بال و پر نہیں ہوتی
خار بو دیتا اس گلی میں اگر
یہ تری رہ گزر نہیں ہوتی
میرے مرنے کی پھر دعا مانگیں
ہر دعا بے اثر نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.