ان پہ آتی ہی نہیں ہوش کی تہمت کوئی
ان پہ آتی ہی نہیں ہوش کی تہمت کوئی
جن کو ہوتی ہے ترے نام سے نسبت کوئی
عشق کی شکل کوئی حسن کی صورت کوئی
باعث لطف کوئی باعث حیرت کوئی
پیرہن جھوٹ کے پہناؤ مگر یاد رہے
چھپ نہیں سکتی کسی طرح صداقت کوئی
صرف دیوانے سمجھ سکتے ہیں راز ہستی
کب کھلی عقل کے ماروں پہ حقیقت کوئی
وقت اس شخص کو نابود کرے گا اک دن
جس کی نظروں میں نہیں وقت کی قیمت کوئی
میں نے سیکھا ہی نہیں ہوش میں آنا روشنؔ
عشق ہوں عشق نہیں ہوش سے نسبت کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.