Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ان سے اب اپنی ملاقات نہیں ہوتی ہے

سعید اللہ شاد

ان سے اب اپنی ملاقات نہیں ہوتی ہے

سعید اللہ شاد

MORE BYسعید اللہ شاد

    ان سے اب اپنی ملاقات نہیں ہوتی ہے

    پر‌ ضیا بزم خیالات نہیں ہوتی ہے

    گیت ساون کا کوئی گائے تو گائے کیسے

    کیف میں ڈوبی وہ برسات نہیں ہوتی ٔہے

    دل کے کاسے کو اجالے کی ضرورت ہے مگر

    حسن والوں کی بھی خیرات نہیں ہوتی ہے

    اس قدر گردش حالات میں الجھا ہوں کہ بس

    خود سے بھی اپنی ملاقات نہیں ہوتی ہے

    دل میں انگڑائیاں لے لے کے رہی جاتی ہے

    منکشف شوخئ جذبات نہیں ہوتی ہے

    ان سے ملنے کی تمنائیں مچلتی ہیں مگر

    ایسی اب صورت حالات نہیں ہوتی ہے

    رات پھر صبح کے دامن میں چلی جائے گی

    گفتگو کی بھی شروعات نہیں ہوتی ہے

    کچھ نہ کچھ اس میں حقیقت کا بھی رہتا ہے فسوں

    کوئی فرسودہ روایات نہیں ہوتی ہے

    وہ بھی رہتے ہیں خیالات کی دنیا میں مگن

    شادؔ ہم سے بھی کوئی بات نہیں ہوتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے