ان سے اظہار خواہشات نہ کر
ان سے اظہار خواہشات نہ کر
اور تازہ غم حیات نہ کر
جس سے اے دوست دل کو ٹھیس لگے
مجھ سے للہ ایسی بات نہ کر
رخ پہ اس طرح کاکلیں نہ بکھیر
صبح روشن کو کالی رات نہ کر
راہ رو مل ہی جائے گی منزل
ہاں اگر خوف مشکلات نہ کر
آخرت کا خیال ہی نہ رہے
اس قدر فکر کائنات نہ کر
زندگی ہے تو حادثے ہیں نصیرؔ
مفت میں فکر حادثات نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.