انہیں زمیں کہ انہیں آسماں نہیں ملتا
انہیں زمیں کہ انہیں آسماں نہیں ملتا
نصیب والوں کو کیا کیا یہاں نہیں ملتا
وہاں کی آب و ہوا مجھ کو چاہیے ہی نہیں
جہاں پہ عشق کا نام و نشاں نہیں ملتا
لبوں پہ قصے مچلتے ہیں روز و شب کتنے
سنائیں کس کو کوئی ہم زباں نہیں ملتا
اٹھائے بوجھ جو سارے مکان کا تنہا
اب ایسا دنیا میں کوئی جواں نہیں ملتا
اٹھائے ہجر نے کچھ ایسے یاد کے پردے
کوئی بھی فاصلہ اب درمیاں نہیں ملتا
تمہاری پیاس پہ قربان سینکڑوں دریا
ہماری پیاس کو کوئی کنواں نہیں ملتا
اگرچہ دل کے بھی جنگل میں آگ لگتی ہے
مگر نثارؔ کہیں بھی دھواں نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.