Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس ایک بات کا ہوتا رہا ملال مجھے

پونم پرکاش

اس ایک بات کا ہوتا رہا ملال مجھے

پونم پرکاش

MORE BYپونم پرکاش

    اس ایک بات کا ہوتا رہا ملال مجھے

    کہ تھک رہا تھا وہ مشکل میں ڈال ڈال مجھے

    اسی سبب میں تبسم کا پیرہن پہنوں

    کہ اس میں غم بھی مرا کہتا ہے کمال مجھے

    کوئی توقع نہ رکھا کرو کبھی مجھ سے

    خود اپنا ہی نہیں رہتا کوئی خیال مجھے

    تجھے بھلا کے بھی خود کو نہ یاد کر پائی

    عجیب روگ نے رکھا ہے کب سے پال مجھے

    مرے سوا مرے بھیتر کوئی یقیناً ہے

    پکارتا ہے جو اکثر کہ اب نکال مجھے

    بھلا رکا ہے یہاں کون وقت آنے پر

    نہ روک پائے گا دنیا ترا جمال مجھے

    میں آج ہو ہی گئی خود سے دیکھ لے بیزار

    کہا تھا میں نے کہ اتنا نہیں سنبھال مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے