اس کا انداز ہے جدا سب سے
اس کا انداز ہے جدا سب سے
فاصلہ سب سے رابطہ سب سے
لوگ مصروف ہیں فسانوں میں
آپ کہہ دیجے واقعہ سب سے
جانے کیوں طے ہوا نہیں اب تک
دو قدم ہی کا فاصلہ سب سے
چند ناموں پہ پردہ رہنے دو
میری اتنی ہے التجا سب سے
چپ رہا کرتا ہے نعیمؔ اکثر
جب سے واقف وہ ہو گیا سب سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.