اس کا اک اک گزر نہیں بھولا
آج تک وہ سفر نہیں بھولا
میرا خود پر بھی اختیار نہیں
میں تجھے چاہ کر نہیں بھولا
اپنا فن تو بھی کھو نہیں پایا
میں بھی اپنا ہنر نہیں بھولا
ایک پل میں بھلا دیا اس نے
میں جسے عمر بھر نہیں بھولا
میری جانب نہ آنا پھر سے کہ میں
تیرے جانے کا ڈر نہیں بھولا
مجھ کو ماں کی دعائیں یاد نہیں
لیکن ان کا اثر نہیں بھولا
یہ محبت نہیں تو کیا ہے نقیؔ
دور رہ کر اگر نہیں بھولا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.