اس کا راجہ میں وہ میرے دل کی رانی ہو گئی
اس کا راجہ میں وہ میرے دل کی رانی ہو گئی
یوں مکمل عشق کی میرے کہانی ہو گئی
ایسا بکھرا ہر طرف تیرے حسیں چہرے کا نور
محو حیرت چاندنی کی ضو فشانی ہو گئی
کالی زلفیں نیلی آنکھیں چاند سا چہرہ ترا
تجھ سے مل کر دل کو حاصل شادمانی ہو گئی
چال اس کی مورنی سی سنگ مرمر سا بدن
اس نے جب انگڑائیاں لیں رت سہانی ہو گئی
دیکھتے ہی اس کو میں دیوانہ اس کا بن گیا
دیکھتے ہی دیکھتے وہ بھی دوانی ہو گئی
راس آئی ہی نہیں مجھ کو مری دیوانگی
عشق میں برباد ساری زندگانی ہو گئی
ہجر کے موسم میں جب اس کا خیال آنے لگا
شام فرقت میری ساحلؔ زعفرانی ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.