اس کا رتبہ ہر اک شخص سے بالا ہے
اس کا رتبہ ہر اک شخص سے بالا ہے
جس کے لب پر تیرے نام کی مالا ہے
دستک دینے والے تجھ کو علم نہیں
دروازے کی دونوں جانب تالا ہے
کس کے غم میں پھول جھلسنے لگتے ہیں
کون یہاں پہ کلیاں توڑنے والا ہے
کس کی آمد پر خوشبوئیں پھوٹ پڑیں
میری بستی میں ہر سمت اجالا ہے
ہمدردی کس شخص کو میری ذات سے ہے
کون مری تنہائی بانٹنے والا ہے
تم نے مجھ کو چھوڑ دیا ہے تن تنہا
نیلی چھت والا میرا رکھوالا ہے
مجھ کو گر پہچان نہیں پائے ہو تم
میں نے اپنا سب کچھ شعر میں ڈھالا ہے
بیٹھا ہے منڈیر پہ آ کر مدت سے
تو نے جس پنچھی کو دانہ ڈالا ہے
اس بوڑھی کا حال نہیں بتلا سکتا
جس نے خون جگر کا دے کر پالا ہے
کس کو میں میراث عطا کر سکتا ہوں
کون مرے دکھ درد سنبھالنے والا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.