Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس کا شاید یہی کام تھا اس لئے ہم نے کرنے دیا

جشن عباس

اس کا شاید یہی کام تھا اس لئے ہم نے کرنے دیا

جشن عباس

MORE BYجشن عباس

    اس کا شاید یہی کام تھا اس لئے ہم نے کرنے دیا

    اس کو تہمت سے روکا نہیں خود پر الزام دھرنے دیا

    بے بسی اس قدر بڑھ گئی ایک ملحد کو جھکنا پڑا

    اور تقدیر کا فیصلہ رب عالم کو کرنے دیا

    گھر کی چھت پر بکھیرا گیا باجرا زہر آلود تھا

    میں نے اس بار چپ سادھ لی اور پرندوں کو مرنے دیا

    آؤ بچو کہانی سنو چوہے گودام میں آ گئے

    پہرے دار ایسی مستی میں تھے ان کو غلہ کترنے دیا

    اک دیہاتن کی دریا دلی مجھ کو سیراب کرنے لگی

    اس نے اپنے گھڑے پھوڑ کر مجھ کو مشکیزہ بھرنے دیا

    جو نہیں ڈر رہے تھے انہیں قتل کر دینے کا حکم تھا

    ماؤں نے بزدلی چھوڑ دی اپنے بیٹوں کو ڈرنے دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے