اس کے آگے حال دل کا ان کہا رہ جائے گا
اس کے آگے حال دل کا ان کہا رہ جائے گا
قربتوں کے درمیاں بھی فاصلہ رہ جائے گا
رت ذرا بدلی تو اڑ جائیں گی سب مرغابیاں
تو اکیلا سبزہ زاروں میں کھڑا رہ جائے گا
وہ گزر جائے گا جھونکے کی طرح دہلیز سے
اور شہر دل میں آشوب ہوا رہ جائے گا
تو نہ کر پائے گا اس کو روکنے کا حوصلہ
بھیگی آنکھوں سے اسے بس دیکھتا رہ جائے گا
ایک دن حالات اس کو دور کر دیں گے متینؔ
تیرے اس سونے مکاں میں رتجگا رہ جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.