اس کے چہرے سا رنگ و آب کہاں
اس کے چہرے سا رنگ و آب کہاں
اتنے پانی میں آفتاب کہاں
عشق میں تیرے کامیاب کہاں
کوئی میری طرح خراب کہاں
لوگ بدلے ہیں دل نہیں بدلے
دل نہ بدلیں تو انقلاب کہاں
آپ کا حکم ہے تو بسم اللہ
نار دوزخ مجھے عذاب کہاں
باہمی ربط عین فطرت ہے
ورنہ کانٹے کہاں گلاب کہاں
کیوں ڈراتے ہو نار دوزخ سے
زندگی سے برا عذاب کہاں
خامشی اختیار کر زیباؔ
اس سے بہتر کوئی جواب کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.