اس کے دامن کو ستاروں سے سجانا ہوگا
اس کے دامن کو ستاروں سے سجانا ہوگا
آسماں کو بھی خلشؔ آج جھکانا ہوگا
کسی دل کو جو کسی دل سے جدا کرتی ہوں
ایسی دیواروں کو اک روز گرانا ہوگا
راہ الفت کو اندھیروں سے سجانے والو
کبھی پردہ ان اندھیروں سے اٹھانا ہوگا
وقت کے گھور اندھیروں میں نظر ڈوب چلی
اب ترے پیار کی شمعوں کو جلانا ہوگا
غم پھر آیا ہے خلشؔ پیاس بجھانے اپنی
خون دل خون جگر آج پلانا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.