Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس کے دل تک نہیں پہنچا کوئی رستہ سیدھا

ہرشت مشرا

اس کے دل تک نہیں پہنچا کوئی رستہ سیدھا

ہرشت مشرا

MORE BYہرشت مشرا

    اس کے دل تک نہیں پہنچا کوئی رستہ سیدھا

    اس لیے کہنے لگا عشق کو الٹا سیدھا

    جس طرح سے وہ بتاتے ہیں تجھے عذر اپنے

    اس کا مطلب تو تغافل ہی ہے سیدھا سیدھا

    ہم اگر تجھ میں سما جائیں تو حیرت کیسی

    آ کے گرتا ہے سمندر میں ہی دریا سیدھا

    ہم نے اس نام کی حرمت کو بچائے رکھا

    لوگ کرتے رہے جس نام پہ پیسا سیدھا

    کیوں مجھے بیچ میں کھینچا گیا معلوم نہیں

    میرا خود سے تو نہیں تھا کوئی جھگڑا سیدھا

    اس زمانے کی محبت کے اصولوں پہ چلیں

    اس زمانے میں بھلا کون ہے اتنا سیدھا

    کس کے کردار کے عظمت کی دہائی میں دوں

    نیک لڑکی ہے کوئی اور نہ لڑکا سیدھا

    میں اگر بھاگ بھی نکلوں تو بھٹک جاؤں گا

    شہر قاتل میں نہیں ایک بھی رستا سیدھا

    بحر و بر میں وہی گم گشتہ ہوا ہے ہرشتؔ

    عشق کی راہ کو جس جس نے بھی سمجھا سیدھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے