اس کے ہونٹوں پہ مرا نام جو آیا ہوگا
اس کے ہونٹوں پہ مرا نام جو آیا ہوگا
شرم سے چہرے کو ہاتھوں سے چھپایا ہوگا
میری آمد کا خیال ان کو جو آیا ہوگا
تو منڈیروں پہ چراغوں کو جلایا ہوگا
اس کی پلکوں پہ لرزتے ہوئے جگنو ہوں گے
قصۂ عشق کسی کو جو سنایا ہوگا
اس نے دیکھا جو نہ ہوگا سر محفل مجھ کو
اپنی نمناک سی پلکوں کو جھکایا ہوگا
دستکیں خواب میں دروازۂ دل پر دے کر
میری نیندوں کو ہنسی اس نے بنایا ہوگا
جستجو کرتے ہوئے تھک گئے ہوں گے رضوانؔ
موڑ ایسا بھی رہ عشق میں آیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.