اس کے کوچے میں دل کو کھو بیٹھے
اس کے کوچے میں دل کو کھو بیٹھے
زیست سے ناامید ہو بیٹھے
تیرے در پر فقیر ہو بیٹھے
دین و دنیا سے ہاتھ دھو بیٹھے
ابھی اٹھو نہ درد دل میرا
کوئی دم اور بھی سنو بیٹھے
مجھ کو سمجھاؤ مت عزیزو اک آن
پاس میرے اسے کہو بیٹھے
اٹھ گئی دل سے آرزوئے بہشت
اس کے کوچے میں جا کے جو بیٹھے
دل کو سمجھاؤں سو طرح مجھ پاس
ایک دم بھی جو آ کے وہ بیٹھے
جوں لگا کہنے درد دل بولا
بیٹھنا ہے تو چپ رہو بیٹھے
جب سے عاشق ہوا تو اے افسوسؔ
تب سے ہم تو تجھی کو رو بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.