اس کے طرز گفتگو پہ دل فدا ہو جائے گا
اس کے طرز گفتگو پہ دل فدا ہو جائے گا
ہاں مگر یہ دل کبھی صحرا نما ہو جائے گا
ہو اگر ممکن صدف کی راہ دکھلا دے اسے
ورنہ ہر قطرہ ہواؤں میں ہوا ہو جائے گا
آدمی نے آج تک کھویا نہیں اپنا وجود
آئینہ ٹوٹا اگر تو حادثہ ہو جائے گا
باندھ لے رخت سفر جب فاصلے کا ڈر نہیں
با عمل ہے جو بھی منزل آشنا ہو جائے گا
سوچ کر رکھنا ہمیشہ اپنی چاہت کا بھرم
ورنہ خود سے تو ہی خود نا آشنا ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.