اس کے وعدے پہ اعتبار نہ تھا
اس کے وعدے پہ اعتبار نہ تھا
اس لیے دل بھی بے قرار نہ تھا
مشکلیں تھیں سفر میں پہلے بھی
راستہ اتنا خار دار نہ تھا
لوگ شامل تھے سارے خوشیوں میں
کوئی دنیا میں غم گسار نہ تھا
اہل گلشن کو اپنی حالت پر
آہ بھرنے کا اختیار نہ تھا
اور بھی حسن تھا زمانے میں
کچھ تمہیں پر تو انحصار نہ تھا
دیکھتا تھا وہ عیب دنیا کے
جو خطاؤں پہ شرمسار نہ تھا
اس کی چاہت میں کھو دیا سب کچھ
عشق جذبہ تھا کاروبار نہ تھا
میں کھڑا تھا اسی جگہ پہ کششؔ
ہاں مگر اس کا انتظار نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.