اس کی آنکھیں اس کا چہرہ مت پوچھو
اس کی آنکھیں اس کا چہرہ مت پوچھو
کتنا گہرا ہے وہ دریا مت پوچھو
کتنے سال گزاریں ہیں تب دیکھا ہے
اس کی آنکھ میں کس کا چہرہ مت پوچھو
جس کی خاطر سب سے لڑتا رہتا ہوں
کیا ہے میرا اس سے رشتہ مت پوچھو
بچوں کو اسکول بھی اپنا یاد نہیں
کاندھے سے کب اترا بستہ مت پوچھو
لوٹ کے آیا میلے سے جو روتے ہوئے
خالی ہاتھ ہے کس کا بچہ مت پوچھو
آدھی رات میں رقص اداسی کرتی ہے
پوچھ رہے ہو میرا کمرا مت پوچھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.