اس کی آنکھوں میں حیا اور اشارہ بھی ہے
اس کی آنکھوں میں حیا اور اشارہ بھی ہے
بند ہونٹوں سے مجھے اس نے پکارا بھی ہے
اس نے کاندھے پہ ہمارے جو کبھی سر رکھا
یوں لگا زیست میں کوئی تو ہمارا بھی ہے
ریت بھی گرم ہے اور دھوپ بھی ہے تیز مگر
اس کی پر کیف رفاقت کا سہارا بھی ہے
چوم کر ہاتھ مرا دیتا ہے وہ دل کو کسک
کیسا دشمن ہے کہ جو جان سے پیارا بھی ہے
اس کے رخسار پہ بارش کی وہ ہلکی بوندیں
پھول پر قطرۂ شبنم کا نظارا بھی ہے
اتنا اترانا بھی کچھ ٹھیک نہیں یاد رہے
زیست میں نفع بھی ہے اور خسارا بھی ہے
تیرتا جاتا ہوں اور سوچ رہا ہوں انجمؔ
اس سمندر کا کہیں کوئی کنارا بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.