اس کی گہرائی کا اندازہ نہیں
اس کی گہرائی کا اندازہ نہیں
وہ سمندر ہے کوئی دریا نہیں
نفرتوں کی کھائیوں کو پاٹنے
دل کسی کا توڑنا اچھا نہیں
یہ کھلا احباب جب دشمن ہوئے
صاف گوئی کا صلہ اچھا نہیں
مثل گرد باد چکر میں رہا
میں کسی آواز پر ٹھہرا نہیں
اک گھٹن زنجیر پا بنتی گئی
میں حصار ذات سے نکلا نہیں
پھول سی فطرت رضاؔ دریا سا دل
میں کسی کی راہ کا کانٹا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.