اس کی مرضی کے بنا اس کی سہولت کے بغیر
اس کی مرضی کے بنا اس کی سہولت کے بغیر
آج اک شخص سے ملنا ہے اجازت کے بغیر
ہم ترے غم سے پریشان بہت ہیں لیکن
نیند آتی ہی نہیں یاد کی لذت کے بغیر
رات بھر کوئی نئی فکر لگی رہتی ہے
دن گزرتا ہی نہیں سر پہ مصیبت کے بغیر
اس کو جانے سے نہ روکیں گے کہ ہم جانتے ہیں
جنگ جیتی ہی نہیں جاتی شہادت کے بغیر
ہاں یہی خوبی ضروری ہے وگرنہ دانشؔ
آدمی آدمی کیسے ہو محبت کے بغیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.