اس کی قربت ہی اگر راس نہ آتی مجھ کو
اس کی قربت ہی اگر راس نہ آتی مجھ کو
پھر وہ ضد کرتی کہیں ہاتھ لگاتی مجھ کو
اچھا چھوڑو مجھے کچھ یاد نہ تھا اس کے سوا
اس کو سب یاد تھا وہ یاد دلاتی مجھ کو
وہ تو میں ہوں کہ مجھے رونے کی عادت کم ہے
ورنہ دنیا تو ابھی اور رلاتی مجھ کو
میری چاہت میں کہیں کچھ تو کمی تھی ورنہ
اتنی آسانی سے وہ کیسے بھلاتی مجھ کو
اس کو میں بھی اگر آسانی سے ہو جاتا نصیب
پھر جہاں جاتی وہیں خوب لٹاتی مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.