اس کی رحمت کر رہی ہے اس کے روزے کا طواف
اس کی رحمت کر رہی ہے اس کے روزے کا طواف
یہ جو بچہ کر رہا ہے سوکھے ٹکڑے کا طواف
جانے کس مصرع کی اب تقدیر لکھی جائے گی
کتنے مصرعے کر رہے ہیں ایک مصرعے کا طواف
وقت آخر بوڑھی ماں تصویر لے کر ہاتھ میں
دیر تک کرتی رہی بیٹے کے چہرے کا طواف
کوئی بھی یوں ہی نہیں پھرتا کسی کے ارد گرد
سب کیا کرتے ہیں عہدے اور رتبے کا طواف
تتلیاں کچھ اس طرح منڈلا رہی ہیں پھول پر
جیسے حاجی کر رہے ہوں حج میں کعبے کا طواف
کس قدر مشکل ہے گھر تعمیر کرنا دیکھ لے
ایک چڑیا کر رہی ہے کب سے تنکے کا طواف
مدتوں تڑپا ہوں تیرے گھر کے پھیروں کے لیے
اے خدا مقبول کیجو آج بوڑھے کا طواف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.