اس کی یادوں کا سلسلہ ہوگا
اس کی یادوں کا سلسلہ ہوگا
اس کہانی میں اور کیا ہوگا
جب بچھڑ کر بھی وہ خموش رہا
گھر پہنچ کر تو رو دیا ہوگا
خود کو سمجھا لیا ہے میں نے مگر
کیا وہ خود بھی بدل گیا ہوگا
اتنا آساں نہ تھا مجھے کھونا
اس نے خود کو گنوا دیا ہوگا
مجھ کو ویران کر دیا جس نے
کہیں آباد تو ہوا ہوگا
سوچتا ہوں جو مجھ کو چاہتا تھا
یاد مجھ کو وہ کر رہا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.