اس کی زلفیں جس نے چھیڑیں وہ صبا تھی میں نہ تھا
اس کی زلفیں جس نے چھیڑیں وہ صبا تھی میں نہ تھا
میرا کیا مقدور یہ اس کی خطا تھی میں نہ تھا
مجھ سے بولے کل نشے میں خوب ہنکاریں ہیں آپ
یہ نہ سمجھے اور ہی وہ بے حیا تھی میں نہ تھا
میرا کیا مقدور جو میں در تک آتا آپ کے
وہ رقیبوں کی اجی آواز پا تھی میں نہ تھا
پوچھا جب منصور سے تم نے انا الحق کیوں کہا
یہ کہا اس نے کہ وہ شان خدا تھی میں نہ تھا
میں نے کیا افشا کیا راز ان کا سوچ اے ہم نشیں
باعث افشائے راز ان کی حیا تھی میں نہ تھا
عیشؔ سب ادنیٰ سے اعلیٰ تک وہاں حاضر تھے کل
بزم میں ایک اس کی خالی میری جا تھی میں نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.