اس کو احساس یہ ہوا تو نہیں
اس کو احساس یہ ہوا تو نہیں
وہ بشر ہے کوئی خدا تو نہیں
لاکھ تدبیریں ہم نے کیں لیکن
لکھا تقدیر کا مٹا تو نہیں
ڈوبتے کو ہے ایک تنکا بہت
پھر بھی محکم یہ آسرا تو نہیں
مطمئن کیوں ہے چارہ گر اپنا
درد کم ہے مگر مٹا تو نہیں
التفات اور وہ کریں مجھ پر
دل کو دھوکہ کوئی ہوا تو نہیں
خوف کھاؤں میں کس لیے تجھ سے
تو بھی انسان ہے خدا تو نہیں
جو قدم بھی اٹھاؤ اس پہ سلیمؔ
سوچ لو سوچنا برا تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.