اس کو گر اپنا کہو فرد قرابت جانو
اس کو گر اپنا کہو فرد قرابت جانو
وہ اگر جھوٹ بھی بولے تو صداقت جانو
زندگی بھر تو کوئی ساتھ نبھانے سے رہا
ایک دو پل کی ملاقات غنیمت جانو
تم جو نکلے ہو محبت کی تجارت کے لئے
اس میں نقصان اٹھاؤ گے حقیقت جانو
سانس لینے کی اجازت ہے تمہیں شکر کرو
ایسے ماحول میں زندہ ہو غنیمت جانو
وقت گزرا تو کبھی لوٹ کے آئے گا نہیں
وقت کی قدر کرو وقت کی قیمت جانو
اس زمانے میں کوئی ہنس کے اگر بات کرے
معجزہ سمجھو اسے کوئی کرامت جانو
اس کی اچھائیاں آخر کو کھلیں نا تم پر
ہم نہ کہتے تھے اسے نورؔ برا مت جانو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.