اس کو ہر بات بتانے کی ضرورت نہیں ہے
اس کو ہر بات بتانے کی ضرورت نہیں ہے
در کو دیوار بنانے کی ضرورت نہیں ہے
اب میں دریا کے کنارے پہ پہنچ سکتا ہوں
اب مری ناؤ بچانے کی ضرورت نہیں ہے
اس گھنے پیڑ پہ رہنے کا ارادہ ہی نہیں
ان پرندوں کو اڑانے کی ضرورت نہیں ہے
شکریہ آپ کی اس بندہ نوازی کو سلام
اب کسی اور بہانے کی ضرورت نہیں ہے
شاد و آباد مکینوں سے مکاں ہوتے ہیں
خالی کمروں کو سجانے کی ضرورت نہیں ہے
در و دیوار سے ہے میری شناسائی بہت
اب کسی کو یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے
یہ کفن میرے لئے پرچم آزادی ہے
دوستو رونے رلانے کی ضرورت نہیں ہے
ایک دنیا مرے اطراف ہے آباد ظہورؔ
گھر سے باہر مجھے جانے کی ضرورت نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.