اس کو جس سے خون کا رشتہ نہ تھا
اس کو جس سے خون کا رشتہ نہ تھا
کیسے ہم کہتے کہ وہ اپنا نہ تھا
تشنہ لب تھے لوگ دریا کے قریب
دشت میں لیکن کوئی پیاسا نہ تھا
ہر نفس اک کرب ہے دل میں لیے
آدمی اتنا کبھی ٹوٹا نہ تھا
درد کی اک بھیڑ تھی میرے قریب
زندگی میں میں کبھی تنہا نہ تھا
ریت کی تحریر تھی میرا وجود
یاد رکھنا میں کوئی ایسا نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.