اس کو خوب آتا ہے ہر ادا جدا رکھنا
اس کو خوب آتا ہے ہر ادا جدا رکھنا
باندھ کر زمینوں کو آسماں کھلا رکھنا
خوب جانتا ہے یہ اک فقیر ہاتھوں میں
کب ہے بے کسی رکھنا کب ہے معجزہ رکھنا
جب خدا ہوئے پتھر تب سے آ گیا ان کو
آئینوں کی بستی میں حشر سا بپا رکھنا
کوئی گرتے گھوڑے سے یہ صدائیں دیتا ہے
بیعتوں کے موسم میں مقتلوں کو وا رکھنا
اس جہان صوتی میں یہ ہنر ہمارا ہے
شور کرتے مصرعوں میں حرف بے نوا رکھنا
میں صدف وفاؤں کا میری تربت غم پر
مشک اک چھدی رکھنا اک دیا بجھا رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.