اس کو تنہا جس گھڑی پاتے ہیں ہم
اس کو تنہا جس گھڑی پاتے ہیں ہم
مضطرب ہو کر پلٹ جاتے ہیں ہم
یاد کر کے تیرے لب غنچہ دہن
زندگی سے تنگ آ جاتے ہیں ہم
بے سبب بیٹھے بٹھائے اپنا دل
دے کے اس دلبر کو پچھتاتے ہیں ہم
منع کرنے پر بھی دل کو دے دیا
دل کے دینے کی سزا پاتے ہیں ہم
دیکھ کر غیروں کو اس کے ارد گرد
خود بخود محفل سے ٹل جاتے ہیں ہم
کہتے ہیں مقتل میں مجھ سے ہو کے شاد
رقص بسمل آج دکھلاتے ہیں ہم
خنجرؔ ابرو کو تیری دیکھ کر
اے ستم گر قتل ہو جاتے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.