اس ملاقات کی وہ گھڑی یاد ہے
تجھ پہ پہلی نظر جو پڑی یاد ہے
اس طرف میں تھی اور اس طرف تو کھڑا
پیچھے پٹری پہ گاڑی کھڑی یاد ہے
تجھ سے ملنا تھا جس دن مجھے جان جاں
دھوپ اس دن بہت تھی کڑی یاد ہے
ایک کیفے کی کرسی پہ بیٹھی تھی میں
میز پر ایک بوتل پڑی یاد ہے
تو نے انگلی کی پوروں سے چومی کمر
جس پہ میری تھی رنگت اڑی یاد ہے
تیز رفتار سانسیں تھیں تھم سی گئیں
لب سے لب کی ملی پنکھڑی یاد ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.