اس نے آباد کیا شہر وفا دل کی طرح
آئی گرتے ہوئے اک گھر سے صدا دل کی طرح
خون چھپتا سا چلا جاتا ہے افلاک تا خاک
خارزاروں سے گزرتی ہے صبا دل کی طرح
کس طرح گیند چلی جاتی ہے گھر سے باہر
کھلکھلاتے ہوئے بچوں نے کہا دل کی طرح
عقل کی طرحیں کھلیں گی تو خبر آئے گی
ہم پڑے ہوں گے کسی اور جگہ دل کی طرح
پچھلے موسم میں کئی ساتھ تھے رونے والے
اب تو ہر شور ہی خاموش ہوا دل کی طرح
کچھ نیا رنگ نئی طرز سخن لاؤ کمارؔ
روتے پھرتے ہو یہ کیا دل کی طرح دل کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.